اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید لکھاکہ گزشتہ سال دسمبر میں برآمدات ایک ارب 99 کروڑ ڈالر تھیں، پچھلے سال کی نسبت دسمبر میں برآمدات میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مہینے میں یہ تاریخ کی بلند ترین برآمدات ہیں۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہماری برآمدات 4.9 فیصد بڑھیں۔ برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کیلئے ہمارے برآمد کنندگان تعریف کے مستحق ہیں۔
برآمدات میں اضافہ معاشی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت: رزاق داؤد
Jan 02, 2021