لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن نے نئے سال کے موقع پر نئے ریکارڈ پر اپنی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے کہا ہے کہ وہ فروری میں افریقہ کی سب سے بلند چوٹی کیلی ماونٹ کیلی منجیرو کو سر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر کوہ پیما اس چوٹی کو پانچ سے چھ روز میں سر کرتے ہیں لیکن وہ چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں اس چوٹی کو سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بننا چاہتے ہیں۔
افریقہ کی سب سے بلند چوٹی 24گھنٹے میں سر کرنا چاہتاہوں : اسد میمن
Jan 02, 2021