مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1835389ہوگئیں ،مصدقہ کیسز 8کروڑ43لاکھ82ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں354215 ،کیسز،2کروڑ4لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں149000ہو گئیں ،کیسز1کروڑ2لاکھ86ہزار ہو گئے ۔روس میں 57019افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد31لاکھ59ہزارہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں194976ہو گئیں ،کیسز76لاکھ75ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات 64632ہو گئیں،متاثرین کی تعداد26لاکھ20ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں 73512افراد موت کی آغوش میں جاچکے ،کیسز24لاکھ88ہزارہو گئے ،ترکی میں اموات 20881ہو گئے ،متاثرین کی تعداد 22لاکھ8ہزارتک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں74159ہو گئیں ،کیسز21لاکھ7ہزار سے تجاوز کرگئے ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 5 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 2 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔