وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔