وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی خاطر تواضع کریں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانیے کو لندن میں دفن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر قسم کے انتخابات میں حصہ لے گی جبکہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا استقبال ہو گا اور خاطر تواضع بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانیے کو لندن میں دفن کرنا چاہتے ہیں، اب سیاسی استحکام ہو گا اور کوئی دھرنا نہیں ہو گا۔ میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ یہ بہتری کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیگی جبکہ لوگ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں، اگر پی ڈی ایم ضمنی اورسینیٹ انتخابات لڑتی ہے توان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں تاہم مسلم لیگ ن کا بڑا دھڑا بھی استعفیٰ نہیں دے گا، محب وطن مسلم لیگی بھی اختلاف کرتے ہیں جبکہ حکومت نے این آر او کے علاوہ قومی نوعیت کے مسائل پر بات چیت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے جبکہ پی ڈی ایم کے استعفوں والی سیاست دفن ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن یہ بھی واضح کیا ہے کہ این آر او پر بات نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفیٰ نہیں دے گا۔ اس وقت ن لیگ میں واضح دراڑ اور گروپ بندی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت مولانا فضل الرحمن کی جمعیت دراصل جمعیت علمائے اسلام ہند کی ایک ذیلی شاخ ہے اور جو پالیسی ہندوستان کی ہو گی وہی جمعیت علمائے اسلام ہند کی ہو گی اور وہی پالیسی مولانا فضل الرحمن کی ہو گی، خدا کی شان کہ پی ڈی ایم سربراہ کی جماعت خود ان کے ساتھ نہیں ،مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد اور اراکین پارلیمنٹ سمیت جمعیت علمائے اسلام(ف)کے اہم اراکین کا گروپ نکھر کر سامنے آ گیا اور انہوں نے اپنی جماعت کا اصل نام جمعیت علمائے اسلام پاکستان رکھ دیا ہے.
پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی خاطر تواضع کریں گے، غلام سرورخان
Jan 02, 2021 | 15:32