حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر تولنے لگے 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا موقع مل گیا اور اپنی اسی محنت کو جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم میں کم بیک کی کوشش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انجریز کا طویل سلسلہ ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے فٹنس اور فارم ثابت کرنے کی سخت ضرورت تھی، قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے یہ موقع حاصل ہو گیا جبکہ بطور کپتان ذمہ داری اٹھانے کا بھی فائدہ ہوا، دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور اس طرح فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں قومی ٹیم کا مستقل ممبر رہا ہوں، ساتھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر دل چاہتا تھا کہ میں بھی واپس آﺅں، میری آنکھوں سے آنسو بھی نکل جاتے تھے، بہرحال انجریز کھیل کا حصہ ہیں اور میرے ہاتھ میں محنت ہے جس کو جاری رکھتے ہوئے کم بیک کی کوشش کروںگا، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، موقع ملا تو اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی موجودگی میں بھی ٹیم میں جگہ ملنے کے سوال پر حسن علی نے کہا کہ سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں میں مسابقت ہونا اچھی بات ہے، بہرحال جو پاکستان کیلئے پرفارم کرے وہی کھیلے گا۔ خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی 26 سال کا ہوں، انرجی موجود ہے، سلیکٹرز جس فارمیٹ کیلئے بھی موزوں سمجھیں پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...