تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ حکومت کے افغانستان اور وسط ایشیائی جمہوری ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کے وژن کے نتیجے میں پاکستان تجارت ، راہداری اور اشیاء کی نقل وحمل کا مرکز بنے گا۔
آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسط ایشیائی جمہوریائوں کے ساتھ روابط بڑھانے سمیت افغان سرحد پر ہماری تجارت محفوظ،بلا تعطل ,قابل اعتماد اور اشیاء کی قانون کے مطابق نقل وحمل کی بنیاد پر ہونی چاہیے ۔مشیرتجارت نے کہاکہ یہ طویل المدتی وژن ہے ، ہم افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کے ذریعے اس پر عمل درآمد کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں افغانستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اس سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
افغانستان،وسط ایشیائی ریاستوں کیساتھ تعلقات سے پاکستان تجارت کا مرکز بنے گا.مشیرتجارت
Jan 02, 2021 | 20:58