اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل افسوسناک ہے،قصورواروں کو ضرور سزا ملے گی،لانگ مارچ  اسلام آباد آیا تو اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا: شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ  اسلام آباد آیا تو اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا، سینیٹ میں اکثریت ملتے ہی عمران خان 72 گھنٹوں میں 18ویں ترمیم ختم کردیں گے ۔ عمران خان چاہتے ہیں اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام کا نام لے کر اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے لانگ مارچ نے اسلام آباد پنڈی کارخ کیا تو وزارت داخلہ ہی نمٹے گی۔ یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں پہلے اسلام آباد تو آئیں پھر ہی پنڈی جائیں گے  ان کے پاس لانگ مارچ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ قوم سیاستدانوں کے ساتھ ہو نہ  ہو فوج کے ساتھ ضرور ہے۔ عمران خان کی خواہش ہے اپوزیشن والے سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیں جبکہ میری خواہش ہے حصہ لیں سینیٹ میں اکثریت ملتے ہی 72 گھنٹے میں عمرا نخان 18ویں ترمیم ختم کردیں گے اور نئے قوانین بھی لائے گا۔ ہم جمہوریت کے محتاج  ہیں, سینیٹ میں ہمارے پاس نمبر نہیں ہیں, اگر عمران خان  نے 72 گھنٹوں میں ساری ترامیمیں نہ کردیں تو میرا نام بدل دینا ۔ پی ڈی ایم والے کمپنی کی مشہوری کیلئے اسلام آباد ضرور آئیں گے اتنے کیمروں کو کون چھوڑ سکتا ہے, پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے ,یہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سے ش نکل  آئی ہے اور ن لیگ سے بھی نکلے گی۔ کچھ بھی ہو جائے عمران خان  استعفیٰ  نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے ان لوگوں کو چاروں خانے چت کردیا ہے ۔ آصف زرداری نے انہیں کہا مجھ سے کچھ سیکھ لو۔ پیپلزپارٹی نے کرائسز میں فا ئدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ عمران خان گورنمنٹ چھوڑ دے گا مگر ان سے نیب کیسز پر مذاکرات نہیں کرے گا۔ اپوزیشن کا لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد دیکھ رہا ہوں ۔ مولانا فضل الرحمن کی باتیں عالم دین  کے شایان شان نہیں۔ نواز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔ اپوزیشن میں لاہور جلسے کے بعد وہ دم خم نہیں  ہے۔ اپوزیشن مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے جو بھی اعلان کیا پیچھے ہٹ گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ ڈائیلاگ نہ ہوں میں، چاہتا ہوں ڈائیلاگ ہوں ،سیاستدان بھی مذاکرات کے راستے بند نہیں کرتے ،مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہوگی  دینی طلبہ کو جمع کرلیں ۔ شہباز شریف پر اس مرتبہ کیسز انتہائی سنگین  نوعیت کے ہیں ۔ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں واپس آنا چاہیے، اگر وہ بیمار ہیں تو علاج کیوں نہیں کرارہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل افسوسناک ہے پ،ولیس میں کالی بھیڑیں ہیں ،قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،قصور واروں کو ضرور سزا ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن