اسلام آباد (خبر نگار) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دیدیتے دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پر اشیا سستی کرتی ہیں جبکہ عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ حکومت کا دوسر ا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے، عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہو جائیں۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کو نہ دیں، نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی، بیروزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ دعا ہے کہ نیا سال عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔