نئے پاکستان میں ہرسال مہنگا ثابت ہوا کہتے ہیںپچھلی حکومتیں نا اہل تھیں:بلاول


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بڑے دعوے سے کہا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا، اب 2022 آگیا، خوش حالی کا وہ دعویٰ کہاں گیا؟۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا اور پھر کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا مگر ہم نے مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرے، مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...