پاک بحریہ کے دو افسران کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاک بحریہ کے دو افسران کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ،رئیر ایڈمرل فیصل امین نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1992میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیزبرطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔اپنے سروس کیریئر کے دوران ایڈمرل نے متنوع کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر راجشاہی اور عالمگیر اور 18th ڈسٹرائر سکواڈرن شامل ہیں۔ فلیگ آفیسر کے ممتاز تعلیمی کیرئیر میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے دفاعی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی بحریہ یونیورسٹی سے وار سٹڈیز (میریٹائم)، امریکہ سے ماسٹرز آف ملٹری اسٹڈیز اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی تعلیم حاصل کی۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، یو ایس میرین کور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ ایڈمرل کے پاس کمانڈ اور عملے کی تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے جس میں میرینز آپریشنل یونٹ کی کمانڈ، کمانڈر ویسٹ اور کمانڈر کریکس شامل ہیں۔ وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر میرینز اینڈ اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے ساتھ ساتھ ایران میں پاکستان کے نیول اور ایئر اتاشی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ اس وقت جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ کنٹونمنٹ گوادر  تعینات ہیں۔ ایڈمرل کو ان کی خدمات کے لیے ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن