لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کیرن پولارڈ فٹ ‘آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کپتانی کرینگے ۔ ایون لیوس‘فیبین ایلن اور اینڈرسن فلپ کرونا وائرس کا شکار ہونے پر سیریز سے باہرہوگئے ہیں‘آل رائونڈر رسل کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ جارح مزاج بیٹر کرس گیل بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے اور آئندہ دونوں سیریز سے باہو گئے ہیں ۔امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ کرس گیل کو سیریز میں الوداعی میچ کھلایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ کیرن پولارڈ انجری کی وجہ سے دورہ پاکستان سے باہر ہوئے تھے ۔ون ڈے سکواڈ میں کیرن پولارڈ کپتان ‘شائی ہوپ ‘شمراہ بروکس ‘روسٹن چیز ‘جسٹن گریوز‘جیسن ہولڈ ر‘عقیل حسین ‘الزاری جوزف‘گڈا کیش موٹائی ‘جیڈن سیلز‘نکولس پوران ‘رومیریو شیفرڈ‘اوڈین سمتھ اور ڈیون تھامس شامل ہیں‘ریزرو کھلاڑیوں میں کیسی کارٹی ‘شیلڈ ن کوٹریل شامل ہیں ۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کیرون پولارڈ کپتان ‘نکولس پوران ‘فیبین ایلن ‘ڈیرن براوو‘روسٹن چیز‘شیلڈن کوٹریل ‘ڈومینک ڈریکس‘شائی ہوپ‘عقیل حسین ‘جیسن ہولڈر‘برینڈن کنگ‘کائیل میئرز‘روومین پاول ‘رومیریوشیفرڈ‘اوڈین سمتھ اورہیڈ ن والش جونیئر شامل ہیں ۔ ریزرو کھلاڑیوں میں جیڈن سیلز ‘الزاری جوزف اور ڈیون تھامس شامل ہیں ۔