چوتھے ٹیسٹ میں جگہ ملی تو اچھی کارکردگی دکھائونگا: عثمان خواجہ 

Jan 02, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں ۔ امکان ہے کہ وہ دو سال کے وقفہ کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے ۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ کارکردگی دکھانے کیلئے ایک میچ ہی کافی ہوتا ہے ۔ اگر موقع دیا گیا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ صورتحال کو سمجھتا ہوں ‘ہوسکتا ہے سنچری کر جائوں ‘ہیڈ کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کروں ۔ اگر ایسانہیں ہوتا تو ابھی بڑی کرکٹ باقی ہے ۔ آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں دورہ پاکستان کرنا ہے ‘عثمان خواجہ کو امید ہے کہ وہ سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔ مجھے ٹیم میں واپسی کیلئے صرف ایک میچ کی ضرورت ہے ۔ اگر ایسا نہ بھی ہوسکا تو سیریز باقی ہے ۔ برصغیر کی کنڈیشنز کیلئے میں بہت سوٹ کرتا ہوں ۔ سخت محنت کر رہا ہوں‘آسٹریلیا کیلئے جوکچھ کر سکتا ہوں کر رہا ہوں ۔ پینتیس سال عمر ہونے کے باوجود کو خود کو نوجوان محسوس کرتا ہوں ۔ جسم ساتھ دے رہا ہے ‘کرکٹ جاری رکھوں گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں