لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258رنز بنالئے ہیں ۔ مہمان بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کیویز کپتان ٹام لاتھم صرف ایک رن بناسکے ۔ ول ینگ باون ‘ڈیون کانوے 122‘راس ٹیلر اکتیس اور ٹام بلنڈل گیارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ہنری نکولس بتیس رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔ شریف الاسلام نے دو ‘عبادت حسین اور مومن الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پہلا ٹیسٹ : ڈیون کانوے کی سنچری نیوزی لینڈ کے 5وکٹوں پر 258رنز
Jan 02, 2022