پنڈورا پیپرزکی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ،وزیر اطلاعات

Jan 02, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنڈورا پیپرز سے متعلق قائم کیے گئے جائزہ کمشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہونے کی تصدیق کر دی۔ وزیر اعظم جائزہ کمشن نے پنڈورا پیپرز میں آنے والے مبینہ 700 میں سے 240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کر لیں، جائزہ کمشن کو 200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرادیئے، 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے جواب میں منی لانڈرنگ کے الزمات کو مسترد کیا۔ آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے 240 نام وزیر اعظم جائزہ کمشن کو دیئے، جائزہ کمشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس شامل ہیں، تحقیق کئے گئے 240 ناموں میں سے زیادہ تر نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزمات کی نفی کی ہے۔ جائزہ کمشن کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے مزید نام بھیجوائے گئے تو انکی بھی تحقیقات ہونگی، کمشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔کمشن کو آئی سی آئی جے کی جانب سے نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، نامکمل تفصیلات کے باعث نادرا اور کمشن کو لوگوں کے ناموں کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں