لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماء مفتی محمد عمیر الازھری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کردیاگیا ۔ موجود ہ حکمران ملک کو دیوالیہ بنا کر ہی دم لیں گے۔ سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کی برانچ بن گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین پا کستان میں آئی ایم ایف کی نمائندگی کررہے ہیں،حکومت نے کھانے پینے کی اشیا ء پر ظالمانہ ٹیکسزکا اضافہ کیا ، مہنگائی کے سبب عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن ہے،عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشانی سے دوچار ہے،مگر حکومتی وزراء ڈھٹائی سے سب اچھا ہے کہ آوازیں بلند کررہے ہیں۔
معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کردیاگیا : مفتی عمیر الازہری
Jan 02, 2022