قوموں کا مستقبل سنوارنے میں استاد کا اہم کردار ہو تا ہے ، اسد قیصر 

Jan 02, 2022

اسلام آباد)خبر نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے کل کا قائد اعظم، علامہ اقبال اور ڈاکٹر عبد القدیر خان بننا ہے میں نے اپنی زندگی کے 14 سال ایجوکیشن کیساتھ گزارے استاد ہی معاشرے میں انسانوں کی قسمت بدلنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے میرے والد کی خواہش تھی کی میں استاد بنوںمیری بنیادی خواہش تھی کی میں سیاستدان بنوںقوموں کے مستقبل سنوارنے میں استاد کی شخصیت اولین کردار ادا کر سکتی ہے انسان کی زندگی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اس کا وژن بنیادی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نمل یونیورسٹی کے 16 ویں کانوکیشن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں