اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کولیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ کوئٹہ، ایف بی آر کی بڑی کارروائی میں72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،ٹرک پر لدے 480کھاد کے غیر قانونی تھیلوں کی براستہ چمن افغانستان کوشش کی گئی۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر قانونی یوریا کھاد کو سبزی (آلو) کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔وفاقی وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آرنے ٹیم کوشاباش دی ہے ۔
یوریا کھاد کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام
Jan 02, 2022