سال نو کی پہلی درخواست پولیس افسروں کیخلاف رشوت کے الزام میں دائر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں نئے سال کی پہلی درخواست پولیس افسران کیخلاف رشوت لینے کے الزام کی دائر کردی گئی۔ درخواست میں شہناز بی بی نے پولیس کے خلاف مئوقف اختیار کیا کہ پولیس افسر ڈی ایس پی قیصر مشتاق اور سب انسپکٹر ناصر خان نے تین لاکھ روپے رشوت لی۔ دونوں افسران نے ملزمان سے درست تفتیش کرنے کی مد میں رشوت وصول کی۔ دونوں افسران نے رشوت بھی لے لی اور ملزمان سے درست تفتیش بھی نہ کی۔ دونوں افسران نے مخالف فریق سے بھاری رقم رشوت وصول کر کے سائلہ کا مقدمہ خراب کیا۔ عدالت دونوں پولیس افسران کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...