وہاڑی‘ احساس کفالت پروگرام  ٹیم کی لوٹ مار ، مکینوں نے  پکڑ لیا، پولیس نے چھوڑ دیا

Jan 02, 2022


وہاڑی (نامہ نگار)  احساس کفالت پروگرام کی سروے ٹیم نے لڈن میں فارم فیس کے نام پر ناجائز وصولی شروع کر دی ٹیم نے غریب مرد و خواتین سے 200 سے 500 وصولی کر کے ہزاروں روپے اکٹھے کر لئے لڈن کے مکینوں نے  ٹیم کو گھیر لیا او حوالہ پولیس کر دیا گیا تھانہ لڈن پولیس نے بغیر کاروائی پکڑے گئے افراد چھوڑ دئیے شہریوں قاسم،  محمود، شہزاد، عمران، ابرار، خادم و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے  حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

مزیدخبریں