وہاڑی (نامہ نگار) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی مسرور انور خان نے سول جج کاشان محمد علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے مختلف بارکوں کا معائنہ کیا اسیران کے مسائل سنے انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی مسرور انور خان نے 18اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
ججز کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی 18اسیران کو رہا کرنے کا حکم
Jan 02, 2022