لاہور(خصوصی نامہ نگار) اقبال فرید ملک نے سی او او لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ کمپنی کا چارج سنبھا ل لیا ہے۔اقبال فرید حال ہی میں ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ لوکل گورنمنٹ تعینا ت ہوئے ہیں۔سی او او لا ہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ کمپنی نے بریفنگ طلب لی۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیٹل مینجمنٹ کمپنی لاہور ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق مویشی منڈیوں میں سہولیات مہیاکرینگے۔ چیئرمین بورڈ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثرخان کے احکامات پر فی الفور عمل کیاجائیگا۔تمام سرکاری ٹھیکہ جات کو کامیاب کرکے سرکاری آمدنی میں اضافہ کرینگے۔