اسلام آباد(خبر نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نئے سال کی آمد پر امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 "تکفیریت سے پاک پاکستان" کے طور پر منایا جائے گا۔وطن عزیز کی ترقی واستحکام اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہماری جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وحدت و اخوت اور مذہبی رواداری کا جو پرچم تھام کر ہم نکلے ہیں اسے کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا جائے گا۔