موبی لنک جیز کیش کیخلاف عوامی شکایات، ٹرانزیکشن اصل حق دار تک نہ پہنچ سکی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایزی پیسہ کی مد میں موبی لنک جیز کیش کے خلاف عوامی شکایات ، لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن اصل حق دار تک نہیں پہنچی سکیں جبکہ صارف کی کمپلین پر ٹیکنیکل ایشو کہہ کر چکر لگوائے جاتے ہیں ، مختلف شہروں میں لوگ اپنی رقم سے محروم ہوچکے ہیں ، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سال 2021 کے دوران جاز کے خلاف مجموعی طور پر 49فیصد شکایات موصول ہوئیں، ان میں سٹی وائز شکایات38فیصد، غیر صوبائی علاقہ میں ناقص سروس سے متعلق 42.9فیصد شکایات ، بلنگ سے متعلق39.2فیصد شکایات موصول ہوئیں ، اس حوالے سے جب جاز کسٹمر سروس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں ہیں اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ جاز سنٹر سے رابطہ کرے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...