2022  عمران کی نالائقی کے خاتمے کا سال ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انشااللہ 2022 عوام کیلئے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا، نیا سال پاکستان میں ووٹ چوروں سے نجات، آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگاسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 سے جو تباہی تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ہے، 2022 اس سے نجات کا سال ہوگا، نیا سال انشا اللہ مافیا سے نجات، عوام کا ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہوگاانہوں نے کہا کہ 2022 عمران صاحب کی لائی بدترین مہنگائی، معاشی تباہی اور بیروزگاری کے عذاب سے نجات کا سال ہوگا، انشا اللہ رواں سال چینی، آٹا، بجلی، گیس، روٹی، دوائی اور پیٹرول سستا ہونے کا سال ہوگاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشا اللہ یہ سال عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور لوٹ مار کے خاتمے کا سال ہوگا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن