سوات (نوائے وقت رپورٹ) شادی بیاہ کی تقریب میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لیے سوات کے ایک گاؤں کے مکینوں نے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے۔ جس کے تحت گاؤں کی عوام نے متفقہ طور پر بارات لانے والی گاڑیوں کی تعداد کو محدود اور مہمانوں کی تواضع کے طور پر صرف کھجور اور شربت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سوات کے گاؤں درشخیلہ کی عوام نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا نمازہ جنازہ امام نہیں پڑھائیں گے۔ گاؤں درشخیلہ کے باسیوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ فیصلے کو دیگر علاقوں میں پھیلانے کے لیے مقامی مسجد کی ایک 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیصلے سے آگاہ رہ سکیں۔
شادی/ سادگی
شادی سادگی سے ورنہ نماز جنازہ نہیں پڑھایا جائے گا‘ سواتی گاؤں کا متفقہ فیصلہ
Jan 02, 2022