پڈعیدن(نامہ نگار) پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے ملت ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کرنے کے خلاف شہری سراپا احتجاج‘تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے ملت ایکسپریس کا اسٹاپ بلاجواز ختم کیے جانے کے خلاف شہریوں عبدالطیف ، غلام مصطفی آرائیں ،محبوب علی ڈپٹی ،عابد حسین مغل، عبدالرحمن مبیجو، طالب لاشاری ،محمد عمران تبسم، عابد حسین آرائیں ،عبدالوحید آرائیں ،نثار احمد سولنگی، سیٹھ انور حسین مغل، سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ریلوے نے پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے بلاجواز ملت ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کردیا ہے جبکہ ملت ایکسپریس پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر ماہانہ تقریباً چار لاکھ روپے سے زاہد آمدن دے رہی تھی انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے نے عوام کو سفر کی سہولت دینے کی بجائے ٹرانسپوروں کے رحموں کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
ملت ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کرنے پر پڈعیدن کے شہری برہم
Jan 02, 2022