مہنگائی کے بم حکمراں غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں 

حیدرآباد/سکھر/جیکب آباد/نوابشاہ (نامہ نگاران )عوام نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کو مستردکردیا۔حیدرآباد سے نامہ نگار کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ مہنگائی کا سیلاب لائے گا، مِنی بجٹ آئی ایم ایف کے دباؤ اور ان کی شرائط پر پیش کیا گیا ہے۔ مِنی بجٹ ملک اور عوام کے لیے تباہی کا نسخہ اور مہنگائی کا خطرناک سیلاب ثابت ہوگا۔ عمران خان پاکستانی عوام کے نہیں آئی ایم ایف کے نمائندہ ہیں۔ منی بجٹ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی مستند دستاویز ہے۔عقیل احمد خان نے کہا کہ مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے، معیشت، صنعت، کاروبار، تجارت اور روزگار سب کا حال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی کا یکساں اطلاق مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، انھوںنے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ، حکومتی نااہلی، بڑھتی مہنگائی، بیروزگار ی،کرپشن اورلوٹ مار نے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ حکومت عوام کودرپیش مسائل ومشکلات کو حل کرنے کی بجائے اضافہ کررہے ہیں جس سے عوام کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔سکھر سے بیورورپورٹ کے مطابق  سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الہی بخش شیخ نے موجودہ حکومت کی جانب سے نئے سال میں عوام کو پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرکے مزید پریشان حال کردیا ہے نئے سال میں ملک کی عوام نے حکومت وقت سے بہت سے امییدیں وابستہ کررکھی تھی لیکن افسوس ایسا لگتا ہے نیا سال بھی پریشانیوں کے عالم میں گذارنا پڑیگا، ملک میں غربت مہنگائی، بیروزگاری کے باعث پاکستان کی عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہیں اور موجودہ حکومت عوام پر مزید مہنگائی کے ایٹم بم گرانے پر تلی ہوئی ہے حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران اجلاس میں سرپرست اعلٰی حاجی ہارون میمن،جنرل سیکریٹری عبدالرشید ، طارق جاوید، عبدالہاد ی بندھانی،عبدالغفار و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن