سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی عوا م دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،عوام نے یکجا ہو کر نااہل عمران حکومت کو مسترد کر دیا ہے ، پاکستان کی عوا م کو امیدیں وابستہ تھیں کہ موجودہ حکومت نئے سال میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیگی لیکن افسوس نیا سال کا آغاز موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر عوام کو مایوس کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خیرپور کے نواحی گائوں وارث گھنبیر میں روڈ اافتتاح کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مظفر حسین سیلرو ، واحد بخش سیلرو ، عبدالرحمن سیلرو ، ربنواز سیلرو سمیت سیلرو برادری کے معزز ین کی کثیر تعداد شریک تھی، سید ہ نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نظریاتی کارکنان کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں ، مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں پی پی کو عوام سے اور عوام کو پی پی سے دور نہیں کر سکتے ہیں ۔
حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا‘ نفیسہ شاہ
Jan 02, 2022