سال نو پر  فائرنگ‘ منچلوں نے پولیس احکامات ہوا میں اڑادیئے

نواب شاہ/حیدرآباد/سکھر /دادو(نامہ نگاران)   سال نو پر ہوائی فائرنگ‘ منچلوں نے پولیس احکامات ہوا میں اڑادیئے۔نواب شاہ میں ہلڑ بازی‘ چلائی گئیں گولیاں چھتوں پر گریں‘ اہلکار غائب۔دیگر شہروں میں گولیاں لگنے سے متعدد افراد زخمی‘ کئی دنیا چھوڑ گئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیرآبا د رینج ،خادم حسین رند نے سال نو کے موقعہ پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے رینج کے تمام پولیس افسران کو سختی سے احکامات دیئے تھے مگر ہوا کیا سال نو کوشب کے 12بجتے ہی نواب شاہ شہر مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا ،منچلوں نے چھتوں پر چڑھ کرخوب ہوائی فائرنگ کی اور ان کی چلائی گئی گولیاں لوگوں کے گھروں اور چھتوں گریں ،جس وقت ڈی آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں ،اس وقت پولیس کادور دور تک پتہ نہیں تھا کیا ڈی آئی جی  اپنے ماتحت  پولیس کے ذمہ داران سے بازپرس کرینگے

ای پیپر دی نیشن