کراچی (نیوز ڈیسک) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اس کے قیام کے لئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے جوان اور افسر اپنی قیمتی جانیں قربان کررہے ہیں اسی لئے شہدائے افواج پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرنا اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہمارا قومی فریضہ و قومی تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کے بہادر، راہ حق کے شہید و قوم کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 50 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے موسیٰ کالونی میں (ایم کیو ایس سی) کے وائس چیئرمین نعیم احمد خان، محمد حنیف وہرا کے ہمراہ معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور معززین کو بتایا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کا اعتراف دشمن آج بھی کرتا ہے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقینانک میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گردوں کی ہلاکت اور دوسری طرف شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک دہشت گرد کی ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتاری کو فورسز کی بڑی کامیابی جبکہ شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کی خاطر چار اہلکاروں کی شہادت کو قابل تقلید قرار دیا اور فورسز کے شہدائ کی وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کو ایم کیو ایس سی کا خراج عقیدت
Jan 02, 2022