حدیقہ کیانی کا  میوزک البم  ’’ وصل ‘‘ 2022 میں ریلیز  ہوگا

کراچی(پی پی آئی ) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ  2022 میں طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کے البم کا نام’’ وصل ‘‘ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میں سب سے زیادہ مشکل انہیں پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی۔پی پی آئی کے مطابق گلوکاری و اداکاری میں سے انہوں نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن