کراچی (سٹی نیوز) سندھ پیپلزیوتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر جاوید بنوری جنرل سیکریٹری اختر علی لونڈ عفان صغیر و دیگر نے یوتھ ونگ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی کی ہدایت پر ویسٹ کے دورے پر عوام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلا ب بہا لے جائے گا۔ جلدہی بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور ملک پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔