کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن۔ ن۔سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے PS-102سے ن لیگ کے امیدواریاسر عدیل شیخ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن۔ن۔ کے 81 ویںیوم تاسیس پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ایم ایس ایف۔ن۔ کے نوجوان آج یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو مسلط حکمرانوں کے جبر ، ظلم اور مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے قیادت کے حکم پر کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ قائد اعظم کے پاکستان کو نا اہلوں کی حکمرانی سے صرف قائد میاں نواز شریف ہی بچا سکتے ہیں۔ ایم ایس ایف۔ن۔ کے 81 ویں یوم تاسیس پر ہونے والے پروگرام میںاجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، نائب صدر شعیب خان، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل ، ابراہیم شاہ، ضمادعالم خان، رانا شوکت علی، واصف علی مہر، حاذق آرائیں، بیور بلوچ، اشردف زمان، ہدائت اللہ یوسفزئی، عبد الرحمن خان، سلیم لغاری ، صدام حسین، آغا جہانزیب پٹھان، عذیر شیخ، سلمان شیخ، انور علی سہتو، اسامہ سحر رندھاوا، عثمان حیدر آرائیں، جواد علی رند کے علاو کراچی کے تمام اضلاع سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن۔ن۔ کے عہدے داروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاسر عدیل شیخ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی منزل سے بھٹکانے والوں کے عوامی احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے یوم تاسیس پر ہم عہد کرتے ہیں کہ قائد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کو نیا یا پرانا نہیں قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنائیں گے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی‘ عبد القدوس بلو‘ سردار محمد سہیل، شعیب خان اور ضماد عالم نے بھی خطاب کیا۔