اسلام آباد (خبر نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شمسی سال نو پر ان تمام اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جو اپنا آغاز شمسی تقویم کے مطابق کرتے ہیں، شمسی سال نو پر یہ عہد کرنا چاہیئے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، زبانی جمع خرچ کی بجائے عالمی ادارے اور حکومتیں عوامی و انسانی فلاح کیلئے اقدامات اٹھائیں، مسئلہ کشمیر ، فلسطین جیسے مسائل جوں کے توں ہیں، افغانستان سے افریقہ تک امن نہیں، اس سال کوامن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شمسی سال نو کے آغاز پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عالم انسانیت کا ایک بڑاطبقہ اپنے سال کا آغاز شمسی تقویم کے مطابق کرتا ہے ۔
ساجدنقوی