اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہا رکیا ،بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرول بم کا تحفہ دیا ہے، قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کے بعد پیٹرول اب 144.82 روپے کا ہو گیا ہے، اس حکومت نے 3 سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 52 روپے کا اضافہ کیا ہے، اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
شیری رحمان