iوفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب ملزم کی برطانیہ حوالگی سمیت اہم معاملات نمٹائے جائیں گے

Jan 02, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب کر لیا۔ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ کرونا سمیت ای وی ایم پر بریفنگ دی جائے گی۔ ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ کو حوالگی کی سمری پیش، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کے لئے تقرری۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو رواں مالی سال کے چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے جیسے معاملات بھی نمٹائے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس

مزیدخبریں