کراچی (نوائے وقت رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ میں مطلوب ملزم کی سہولت کاری کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن کی 15روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے بشیر میمن کی 15 دن کے لیے حفاطتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 15 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکا حکم دے دیا۔بشیر میمن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بشیر میمن متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کرنے کا خدشہ ہے۔ بشیر میمن کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے بشیرمیمن کو پوچھ گچھ کے لیے آج لاہور طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بشیر میمن پر ملزم عمرفاروق ظہورکا نام ریڈ نوٹس سے نکلوانے سمیت متعدد الزامات ہیں۔
بشیر میمن، ضمانت
iسندھ ہائیکورٹ: منی لانڈرنگ کیس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی حفاظتی ضمانت
Jan 02, 2022