چمن(پی پی آئی) صوبائی محتسب نذربلوچ ضلع چمن کے دورے پر پہنچے۔ صوبائی محتسب نذربلوچ کا کہنا تھا کہ سرکاری آفسران اور اہلکار اپنے فرائض ایمانداری و خوش اسلوبی سے ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی،معیاری تعلیم،صحت کی سہولیات،انصاف تک آسان رسائی، اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ عوامی فلاح وبہبود کی دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری مشینری اور عوامی نمائندوں کے درمیان مضبوط روابط نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔