علی پور چٹھہ(نامہ نگار ) علی پورچٹھہ کے نجی سائنس کالج میں علاقہ بھر کے مختلف سکولوں کی بچیوں کے درمیان دیہاتی ماحول کے رنگ بکھیرنے اور دیگر سائنسی ایجادات کے ماڈل بنانے کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور مختلف اقسام کے ماڈل بنا کر حاضرین سے داد تحسین وصول کی اس موقعہ عثمان حبیب نے کہا کہدیہی علاقوں میں اپنی ثقافت کو نمایاں کرنے کے ایسے مقابلہ جات طلبہ و طالبات میں مذید نکھار پیدا کرتے ہیں، ایسی تقریبات سے بچیوں کا ہنر کھل کر سامنے آتا ہے اور انھیں اپنی چھپی صلاحیتیں دکھانے موقع بھی ملتا ہے اور بچیاں اپنی قدیم اور جدید ثقافت کے ماڈل بنا کر اپنے ماحول کی عکاسی کرتی ہیں اور دیہات کے رنگ نکھر کر سامنے آتے ہیں اور دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں اور دیکھنے والے کا دل موہ لیتے ہیں۔