نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاںانسپکٹر ساجد محمود سوہل نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے امان اللہ اور اللہ دتہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے شراب کشید کرنے والے آلات ایک ڈرم لاہن اور سو بوتلیں شراب برآمد کر لیں جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے چار افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔