کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں،ویمن کرکٹرز

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹرز نے کہا ہے کہ 2021ء میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا اور جو سیریز کھیلیں اس میں نتائج پاکستان ٹیم کے حق میں نہیں رہے اور وہ پر عزم ہیں کہ 2022ء میں وہ غلطیوں کو نہیں دہرائیں گی اور اس برس ویمنز ورلڈ کپ پر فوکس کریں گی۔ایک انٹرویومیں ئے آل رائونڈر ندا ڈار نے کہا کہ نئے سال میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے اور جس کیلئے محنت جاری ہے، کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھی ہے اور اب کراچی میں کیمپ بھی شروع ہونے جا رہا ہے جس میں زیادہ میچز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ٹارگٹ یہی ہے کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ میچز جتوائوں، گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، ویمن کوالیفائر بھی مکمل نہ ہو سکا، جس کا افسوس ہے، دعا ہے کہ نئے سال میں وباء سے نجات ملے اور سب سرگرمیاں جاری رہیں۔آل رائونڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ سارا فوکس اب ورلڈ کپ پر ہے، جس کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہوں، کوالیفائر ہوتا تو ہماری تیاری مزید اچھی ہوتی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور اب جب ہم کوالیفائی کر چکے ہیں تو ہماری نئے سال میں یہی کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ اچھا کریں اور پاکستان کو جتوائیں ، میں ورلڈ کپ کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔کرکٹر ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ 2021ء میں سائوتھ افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع ملا ، لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے تھے، ہم سے غلطیاں ہوئیں، اچھا پرفارم نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں میں وقفہ رہا اور وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا، 2022ء میں کوشش ہو گی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں اور کارکردگی میں زیادہ سے زیادہ تسلسل لائیں۔
ویمن کرکٹرز

ای پیپر دی نیشن