لاہور(کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2021 میں مقررہ ہدف سے 287 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا ۔ایف بی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2021 میں جولائی تا دسمبر 2920 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو 2633 ارب کے ہدف سے 287 ارب روپے یا 32.5 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا اور دسمبر 2021 میں 600 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو دسمبر 2020 میں ہونے والے ریونیو سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق جولائی 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران 148 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو سال 2020 میں 111 ارب روپے کے ہونے والے ریفنڈز سے 37 ارب روپے یا 33 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر‘2021میں مقررہ ہدف سے 287ارب زائد ٹیکس وصول
Jan 02, 2022