حکومت کا 3 ماہ میں 2920 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا دعویٰ

کراچی(پی پی آئی)حکومت نے 3 ماہ میں 2920 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا دعویٰ کیا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایف بی آر کی جانب سے 32فیصد اضافہ کیساتھ 2920ارب کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 2633 ارب کے ٹیکس ہدف سے بھی 287ارب زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب نے مزید کہا کہ صرف دسمبر کے مہینے میں 600ارب کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن