شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چودھری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوںکی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے نیا پاکستان صحت کارڈ سے عام آدمی کو صحت کی سہولیات میسر آئیںگے عوام تندرست ہونگے توانہیں میٹرو بسیں،اورنج ٹرین ،سڑکیں سب کچھ اچھا لگے گا صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پربھرپور توجہ دیکر ثمرات پسماندہ علاقوںتک منتقل کر رہی ہے اور یہی حقیقی تبدیلی ہے مہنگائی دنیا بھر کا ایشو ہے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی آج بھی کم ہے اس کے باوجود حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے محکمہ صحت میں 35ہزار سے زائد نوکریاں دی گئی ہیںاور دیگر شعبوںمیں نوکریاں دیکر نوجوانوں کو برسر روزگار بنایا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کمبوہ برادری سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی چودھری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہاکہ پاکستان میںنجی شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے اور اندرونی سرمایہ کار مطمئن ہوچکے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔