2022 عوام کیلئے خوشگوارتبدیلیوںکا سال ثابت ہوگا:خرم ریاض

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نواز شریف پاکستان نہیںآئیں گے کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ جب وہ سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی کچھ کہا جارہا تھا اپوزیشن کا گمراہ کن پراپیگنڈا پر عوام کان نہیںدھررہے نہ لانگ مارچ ہوگا نہ ہی احتجاجی تحریکیں کیونکہ اپوزیشن جماعتیں ملک وقوم کی خاطر نہیں بلکہ حقیقی معنوںمیں ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ لڑرہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر فیضان مان، چودھری تنویر احسن، رمیض ورک سمیت دیگربھی موجودتھے چودھری خرم ریاض کاہلوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک اور عوام دوست پالیسیوں سے ملک میںخاموش انقلاب آئیگا اور نیا سال عوام کیلئے خوشگوارتبدیلیوںکا سال ثابت ہوگا وزیراعظم عمران خان کے فیصلے اپنی سیاست یا اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ریاست پاکستان اورعوام کیلئے ہیں جس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ماضی کے لانگ مارچ کی طرح بری طرح ناکام ہوگا کیونکہ انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے ان کا بیانہ پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...