بنیادی مسائل کے حل کیلئے  چوہدری برادران نے ہمیشہ  کلیدی کردار ادا کیا:تیمور علی خاں 

Jan 02, 2022

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت)چوہدری علی اختر خاں ایم پی اے، چوہدری تیمور علی خاںرہنما تحریک انصاف پاکستان کیطرف سے پبلک سیکریٹریٹ چوہدری برادران چک نمبر 112 گ ب تحصیل جڑانوالہ پر 229 رب مکوآنہ کی یوتھ کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مکوآنہ سے جامع تعداد میں یوتھ رہنماؤں نے شرکت کی، چوہدری تیمور علی خاںنے یوتھ رہنماؤں سے خطاب کرتے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے چوہدری برادران نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ، خطاب میں مکوآنہ مکمل ہونیوالے ترقیاتی کام، جاری ترقیاتی کام بارے آگاہ کیا اور مکوآنہ کو باقی درپیش مسائل کو جلد حل کرانے بارے عزم کیا گیا، چوہدری ذکا خاں‘ ملک یعقوب اعوان‘ اظہر خان ‘ چوہدری عمران یوسف‘ رانا بلال مصطفٰی ‘ چوہدری ظفر وڑائچ‘ چوہدری طیب ذکا خاں‘ رانا شہران امجد، رانا عمران امجد، چوہدری ابرار احمد جٹ و دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں