شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کر کے دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے اور ریاست مدینہ کی ابتدا کر دی گئی ہیں پاکستان وسائل سے بھرا پڑا ہے مگر سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار اور ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس کو نکالنے کیلئے عمران خان برسر پیکار ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے عوام کے سامنے جائے گی ۔