سائرہ افضل تارڑ کی وساطت سے مرکزی چرچ کی دیوار پرحفاظتی وائر لگا دی گئی

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن حاجی جمشید عباس تھہیم، رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ اور مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ڈویژنل صدر سہیل انور سہوتراکی وساطت سے مرکزی چرچ کی بیرونی دیوار پرحفاظتی وائر لگا دی گئی۔مرکزی چرچ کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی وائر لگانے پر فادر توصیف یوسف، فادر الماس اور کرسچین کمیونٹی نے  مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ڈویژنل صدر سہیل انور سہوترا،سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن