ریونیو عوامی خدمت کچہریاں وزیر اعلیٰ کی عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں: رانا سلیم

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد رانا سلیم احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں ۔ان خدمت کچہریوں میں عوام کو در پیش مسائل کو ایک ہی چھت تلے ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے موقعہ پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت بھی اس موقعہ پر انکے ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے دو دفتری دنوں میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اراضی ریکارڈ کی درستگی،فردات کے اجرائ،ڈومیسائل،اراضی انتقالات سمیت دیگر ریونیو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جس سے عوامی مشکلات و مسائل میں کمی آئی ہے ۔کھلی کچہری میں آنے والے سائلین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں بھی پیش کیں جن کے فوری حل کے لیے انہوں نے احکامات جاری کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...